سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں اضافہ، 6100 روپے فی تولہ مہنگا

سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں اضافہ، 6100 روپے فی تولہ مہنگا

عوام کے لیے بری خبر ، ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 6100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے۔

 اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5232 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، عالمی سطح پر فی اونس سونا 61 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3377 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ، گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی کشیدگی، عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال، مہنگائی کے خدشات اور محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان کے باعث دیکھنے میں آیا ہے۔

دوسری جانب سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے جو عالمی اور مقامی منڈیوں میں قیمتوں کو مزید اوپر لے جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *