ملک میں سیمنٹ کی فروخت اور برآمدات میں اضافہ ہو گیا۔
سیمنٹ کی مقامی فر وخت میں اپریل 2025 کے دوران 7.66 فیصد جبکہ برآمدات میں 34.56 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ اپریل 2025 کے دوران سیمنٹ کی مقامی فرو خت میں 2.516 ملین ٹن تک اضافہ ہو گیا جبکہ اپریل 2024 کے دوران فروخت کا حجم 2.337 ملین ٹن رہا تھا۔