جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر الزامات لگا کر خود مشکوک ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے حالیہ بیان نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، تاہم ان کا نقطہ نظر ذاتی نہیں لگتا بلکہ اس بیان کو سیاسی مخالفین اپنے فائدے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہندوستان کے اندر خود نریندر مودی پر شدید تنقید ہو رہی ہے، پاکستان میں سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن وطن کی حفاظت کیلئے پوری قوم متحد ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر سویلین کو قتل کرنے کا الزام بے بنیاد اور بلاجواز ہے اور اس طرح کے الزامات سے وہ خود مشکوک ہوگیا ہے۔