پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کے رہنما ذوالفقار بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے سندھ کا سودا کیا ہے، وکلا کی وجہ سے نہری منصوبہ ختم ہوا ہے۔
ذوالفقار بھٹو جونیئر نے لاہور ہائیکورٹ بار میں جمہوریت کیلئے عوام کی جدوجہد کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے سندھ کا سودا کیا، حکومت احتجاج سے ڈر گئی ہے، وکلا کی وجہ سے چھ کینال کا منصوبہ فی الحال ختم ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین کو 26ترمیم کے ذریعے تباہ کیا گیا، 26ویں ترمیم کے ذریعے جوڈیشل سسٹم پر حملہ کیا جا رہا ہے، ایک دور میں پاکستان میں غریبوں کی سیاست ہوتی تھی لیکن اب امیروں کی سیاست ہوتی ہے، ریاست کسانوں اور مزدوروں کو بھول گئی ہے۔