بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر، کسی بھی وقت ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر، کسی بھی وقت ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر،کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ بتایا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے جارحیت کی توقع ہے۔

پوری قوم متحد ہے،بھارت پاکستان پر الزامات لگا کر خود مشکوک ہوگیا ہے، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہاکہ ہماری سر زمین کے ٹکڑے پر قبضے کی حکمت عملی بھارت کو بہت مہنگی پڑے گی، بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا ہے، تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ اسی میں ڈوب مریں گے، بھارت نے پانی روکنے کیلئے تعمیرات کیں تو ہم انہیں تباہ کردیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *