ویب ڈیسک: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور انکی انتہا پسند جماعت کی جانب سے پیدا کیے گئے جنگ جیسے جارحانہ ماحول کی وجہ سے ریٹائرڈ بھارتی فوجی کمانڈر بھی پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کر رہے ہیں۔
پاکستان کے ساتھ جنگ کے امکان کے حوالے سے بھارتی ٹیلی ویژن پر ایک اشتعال انگیز بحث میں بھارتی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل راکیش شرما نے اپنے بے باک بیان سے سب کو حیران کردیا۔ انہوں نے واضح طور پر تسلیم کیا کہ پاک فوج ایک پیشہ ور انہ اور تربیت یافتہ فوج ہے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل شرما نے متنبہ کیا کہ جنگی بات چیت اس احساس کے ساتھ شروع ہونی چاہیے کہ پاکستان کے چین کے ساتھ ایک طاقتور فوجی اور بہت مضبوط تعلقات ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کو کمتر سمجھنا ایک بہت سنگین غلطی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کو سیٹلائٹ امیجری انٹیلی جنس بھی دیتا ہے جس سے مسئلہ مزید پیچیدہ ہوجاتا ہے۔ جنرل شرما نے جنگ کو “بے معنی مشق” قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک سے پرسکون رہنے کی اپیل کی۔
ان کے الفاظ بھارتی میڈیا کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی جو دفاعی حلقوں کی جانب سے پاکستانی فوج کے لیے اس طرح کی تعریف کی توقع نہیں کی تھی۔