امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفون، پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے بھارتی جارحانہ روّیہ سے آگاہ کر دیا

امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفون، پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے بھارتی جارحانہ روّیہ سے آگاہ کر دیا

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے بھارتی جارحیت سے متغلق تازہ صورت حال جاننے کی کوشش کی ہے۔

ذراءع کے مطابق پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے امریکی وزیر خارجہ کو بھارت کے جارحانہ روّیے سے آگاہ کر دیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کہا ہے کہ پاکستان سے بھارت کے بے بنیاد اور من گھڑت الزمات پر انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن اس کے باوجود بھارت نے پاکستان کے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو اپنی بزدلانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

ذراءع کے مطابق مشیر قومی سلامتی نے امریکی وزیر خارجہ کو بھارتی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *