’چلے تھے حملہ کرنے‘ بھٹنڈا میں بھارتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

’چلے تھے حملہ کرنے‘ بھٹنڈا میں بھارتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

بھارتی فضائیہ پاکستان کے ساتھ مقابلہ کرنے چلی تھی کہ راستے میں ہی بری طرح بے نقاب ہو گئی، پاک فضائیہ نے بزدلانہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 6 طیاروں کو مار گرایا ہے۔ بھارتی فضائیہ اور اس کے پائلٹس کی حالت یہ ہے کہ بھارتی علاقے بھٹنڈا میں ایک اور تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیاہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں پاک فضائیہ کا نشانہ بننے والے بھارتی رافیل طیاروں کے علاوہ ایک اور طیارہ کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں تربیتی پرواز پر معمور ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس طیارے کوہ بھارتی ریاست گجرات کے امریلی ضلع کے ایک رہائشی علاقے میں پیش آیا اس طیارے کے پائلٹ کا تعلق ایک نجی ایوی ایشن اکیڈمی سے بتایا گیا ہے۔ گجرات میں طیارہ کریش ہونے کے بعد اس میں آگ لگ گئی، جس کے باعث طیارے کے ساتھ پائلٹ بھی جل کر جان کی بازی ہار گیا ہے۔

مذکورہ طیارہ تقریباً درمیانی شب 12:30 بجے امریلی شہر کے گریہ روڈ علاقے میں ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ امریلی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے کھرات نے بتایا کہ طیارہ گرنے سے ٹرینی پائلٹ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

سپرنٹنڈنٹ کے مطابق پائلٹ تنہا پرواز کر رہا تھا۔ طیارے نے امریلی ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی۔ خیال رہے اس سے قبل مارچ میں بھارتی فضائیہ کے ایک ہی روز میں 2 طیارے گر کر تباہ ہوئے تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *