لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی جوابی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج نے کوٹ کٹھیرہ، کوٹلی سیکٹر میں بھارتی فوج کی ایک اہم پوسٹ “گول ٹیکری” کو نشانہ بنایا اور اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، کارروائی کے بعد سامنے آنے والی فوٹیج میں بھارتی پوسٹ کے تباہ ہونے کے مناظر اور اٹھتے ہوئے دھویں کے بادل واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں کا پاک فوج مؤثر اور بھرپور جواب دے رہی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج دشمن کی جارحیت کے خلاف ہرمحاذ پر چوکنا اور تیار ہے، اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں کا جواب قومی وقار اور دفاع وطن کے جذبے کے ساتھ دیا جا رہا ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق اتنی چیک پوسٹ شاید ماضی میں ہونے والی جنگوں میں بھی تباہ نہیں ہوئی تھیں جتنی کہ گزشتہ رات سے اب تک تباہ کی گئی ہیں اور

