حماد حسن نے کہا تھا کہ پاکستان کو ٹیکنالوجی میں جو مہارت حاصل ہے بھارت اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جہاز بالاکوٹ میں داخل ہوا تو 90 سیکنڈ سے کم دورانیہ میں بھارت کا جہاز تباہ ہوچکا تھا اور انکا پائلٹ گرفتار ہوچکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کو جوا ٓرمی چیف ہیں ان کے مضبوط اعصاب کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
بھارت کے 186 مقامات پاکستان کے نشانے پر ہے اور اگر بھارت کوئی بھی جارحیت کرتا ہے تو چند سیکنڈ میں ان مقامات کو ٹارگٹ کر کے بھارت کے مکمل نظام کو تباہ کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان پر الزام عائد کرنا شروع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کاپانی بند نہیں کرسکتا کیونکہ بھار ت کے پاس اس پانی کو محفوظ کرنے کا کوئی نظام موجود ہی نہیں ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اگر جنگ ہوئی تو یہ آزاد جموں کشمیر والی سرحد پر ہوسکتی ہے اور یہ فضائی جنگ ہوگی اور فضائی جنگ میں بھارت پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ اگر جنگ ہوئی تو بھارت دیکھے گا کہ چند سو گھنٹوں میں پاکستان اسکا کیا حال کرتا ہے۔
حماد حسن نے مزید کہا کہ بھارت کے جنرل کمارا نے ایک میٹنگ میں کہا تھا کہ پہلگام اس جگہ واقع ہے جہاں کے وہ کمانڈر ہیں اور انہوں نے بتایا کہ بھارت کے پاس ایک بھی ثبوت ایسا نہیں ہے کہ جس سے یہ ثابت کیا جائے کہ پہلگام واقعہ میں پاکستان ملوث ہے۔ حقائق بیان کرنے مودی سرکار نے اپنے ہی فوج کے اعلیٰ افسر کو گرفتار کرادیا۔