بھارت کا بزدلانہ حملہ، پاکستان کا کرارا جواب، ایکس پر سندور بن گیا تندور ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

بھارت کا بزدلانہ حملہ، پاکستان کا کرارا جواب، ایکس پر سندور بن گیا تندور ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

بھارت کے بزدلانہ حملے پر پاکستان کا کرارا جواب، ایکس پر سندور بن گیا تندور ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے اور حملے کیے جانے کو بھارتی حکومت کی جانب سے آپریشن سندور کہا جا رہا ہے تاہم ایکس پر سندور بن گیا تندور بھی ٹاپ ٹرینڈ رہا۔

بھارت نے اپنی جارحیت اور پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی دہشت گردی کو آپریشن سندور کا نام دے کر ہمدردی اور حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم بھارتی حکومت کے عزائم خاک میں مل گئے۔

محکمہ صحت نے ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا، عملے کی چھٹیاں منسوخ

گلف نیوز کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاکستان پر حملوں کو آپریشن سندور کا نام بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دیا، بھارتی نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان پر حملوں سے قبل نریندر مودی کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی۔

بھارتی حکومت اور فوج نے اپنی دہشت گردی کو دوسرا روپ دینے کیلئے پاکستان پر حملہ کرنے والے طیاروں میں خواتین ونگ کمانڈرز اور بھارتی فوج کی خواتین کرنلز کو بھی شامل کیا۔

بھارت نے پاکستان پر حملوں کوآپریشن سندور کا نام دے کر گزشتہ ماہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملوں کا بدلہ قرار دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *