مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ، ملک کے مختلف علاقوں میں 6 دن وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کا امکان

مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ، ملک کے مختلف علاقوں میں 6 دن وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کا امکان

مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ آج ملک میں داخل ہو گا جس سے مختلف علاقوں میں 12 مئی تک وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان کے بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرے گا، نم آلود ہوائیں وسطی و جنوبی علاقوں میں داخل ہونے سے ملک بھر میں آندھی، گرج چمک، بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق7 سے 12 مئی تک نیلم، باغ، راولا کوٹ، مظفرآباد،  پونچھ، کوٹلی، بھمبر اور میرپور سمیت متعدد علاقوں میں  وقفے وقفے سے موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔

پاک بھارت کشیدگی ، فضائی مسافروں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری

دیامر، استور، اسکردو، گلگت، ہنزہ اور گرد و نواح میں 8 سے 12 مئی تک بارشیں ہونے کی توقع ہے، آج رات سے 11 مئی تک اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،  فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور سمیت کئی اضلاع میں آندھی، گرج چمک اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج سے بارہ مئی تک جبکہ  کوئٹہ، ژوب، سبی، خضدار، موسیٰ خیل، آواران وغیرہ میں آج سے 10 مئی کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی گی ہے۔

آٹھ مئی سے دس مئی کے دوران سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ اور سندھ کے دیگر اضلاع میں بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *