پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 10 مئی تک چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔
مذکورہ نوٹیفکیشن میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے 10 مئی تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اس نوٹیفکیشن پرمتعلقہ حکام کے دستخط بھی موجود ہیں۔
دراصل یہ ٹوٹیفکیشن جعلی ہے اورمحکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی زاہد بخاری نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی توسیع کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرگردش نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔