ترجمان ائیر پورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام ائیر پورٹس مکمل طور پر فعال ہیں۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق قومی فضائی حدود شہری ہوابازی کے لیے محفوظ ہے، بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے شہری ہوا بازی کو سنگین خطرات لاحق ہوئے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی حکام نے کہا کہ خطرات سے بین الاقوامی شہری ہوا بازی کی تنظیم کو آگاہ کردیا ہے۔پی اے اے نے کہاکہ قومی فضائی حدود کی محفوظ اور موثر انتظام سے مقامی اور بین الاقوامی کمرشل فلائٹس کی پر امن اور مسلسل روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ایئرپورٹس اتھارٹی نے نئے نوٹم میں کہا ہے کہ لاہور کی فضائی حدود کے روٹس جے 186، 165، 139 فلائٹ آپریشن کیلئے بند کئے گئے ہیں۔ ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لاہور فضائی حدود کے روٹس آپریشنل وجوہات کی وجہ سے 24 گھنٹے کیلئے بند کیے گئے ہیں۔