بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں بزدلانہ کاروائی کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے جوابی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے پاک فوج کی کاروائیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر دھرمسال پوسٹ 1اور 2 بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج سفید جھنڈے لہرا دیئے ہیں۔ بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست کو تسلیم کرنا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوجی کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاکستان فوج موثر اور بھرپور جواب دے رہی ہے۔