حسن نواز اور روسو کی شاندار سنچریاں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو109 رنز سے شکست دے دی

حسن نواز اور روسو کی شاندار سنچریاں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو109 رنز سے شکست دے دی

حسن نواز اور روسو کی شاندار سنچریاں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو109 رنز سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں صاحبزادہ فرحان اور کائل مائرز نے اننگز کا آغاز کیا، کائل بغیرکوئی رنز بنائے محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

ان کے بعد صاحبزادہ فرحان بھی ایک رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر خرم شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر واپس لوٹ گئے۔ محمد شہزاد نے 24 رنز بنائے اور وہ محمد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

سلمان آغا 6 رنز بنا سکے وہ محمد عامر کی گیند پر محمد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز نے 10 رنز بنائے اور انہیں خرم شہزاد نے محمد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

اعظم خان 6 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر محمد وسیم کو کیچ تھما کر واپس پویلین لوٹ گئے، حیدر علی بھی 6 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

جیسن ہولڈر نے 3 رنز بنائے اور وہ ابرار احمد کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 154 رنز پر آئوٹ ہو گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے تین، ابرار احمد نے دو جبکہ سعود شکیل، خرم شہزاد، محمد وسیم اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاک بھارت جنگ ، پاکستان سپرلیگ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز سعود شکیل اور فن ایلن نے کیا۔

فن ایلن 5 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ کپتان سعود شکیل 23 رنز بنا سکے انہیں نسیم شاہ نے حیدر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

رئیلی روسو نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 46 گیندوں پر چھ چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے، وہ عماد وسیم کی گیند پر ہولڈر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

حسن نواز نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 45 گیندوں پر 9 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، مارک چیپمین 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *