بھارت کی مشرقی ریاست پنجاب میں امرتسر کے علاقے شری ہرمندر صاحب میں مکمل بلیک آوٹ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی مشرقی ریاست پنجاب میں امرتسر ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے شہریوں کو حکم دیا ہے کہ وہ گھر میں رہیں اور باہر کی لائٹیں بھی بند رکھیں۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق بلیک آوٹ کے سبب گولڈن ٹیمپل اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔
بھارتی میڈئا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈرل کے بعد روشنیاں بحال کردی گئیں ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارتی جارحیت کا پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔ پاکستان کی فضائیہ نے رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مشرقئ ریاست اور بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر کی چھاؤنی کے قرب و جوار میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔