محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش متوقع ہے۔
پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ اور میانوالی میں بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ تھرپارکر اور میرپور خاص میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔