اتراکھنڈ کے اترکاشی میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں کم از کم 5 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈکے ضلع اتر کاشی میں گنگنانی کے قریب یاتریوں کو گنگوتری لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں 5 یاتری ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر مشہور گنگوتری زیارت گاہ کی طرف جا رہا تھا جب یہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس، این ڈی آر ایف (نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس) اور ایس ڈی آر ایف (اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس) کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔