پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز کراچی منتقل کردیے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں آج شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ ملتوی کردیا گیا ہے ، پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ضرورت محسوس ہونے پر بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے پی ایس ایل انتظامیہ کو بھرپور سکیورٹی فراہمی کا یقین دلایا ہے، پی ایس ایل کے بقیہ میچزکرانے کیلئے تیار ہیں۔
ذرائع سندھ حکومت کے مطابق ٹریفک پولیس کو جامع پلان تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے، کراچی کے 5 اسٹار ہوٹلز کو ٹیم کی بکنگ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
کراچی کے 5 اسٹار ہوٹلز کے اطراف سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات کردی گئی ہے۔
دوسری جانب پی ایس ایل میں شامل انگلش کھلاڑی پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں۔