Skip to content
پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی
Home - آزاد سیاست - پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی
پاکستانی بندرگاہوں پرمیری ٹائم سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹی بڑی کشتیوں کے سمندر جانے پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے اور اجازت نامے منسوخ کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فشنگ کی سینکڑوں بوٹس سمیت چھوٹی بڑی کشتیوں پر سمندر جانے پر پابندی لگائی گئی ہے، تجارتی جہازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
پورٹ ذرائع کے مطابق کہ یہ اقدام نقل و حرکت محدود رکھ کر سکیورٹی بہتر کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔