اللّٰہ کے کلام سے یہ سیکھا ہے کہ جنگ مت کرو لیکن اگر تم پر جنگ تھوپ دی جائے تو پھر پیچھے مت ہٹو، محمد رضوان

اللّٰہ کے کلام سے یہ سیکھا ہے کہ جنگ مت کرو لیکن اگر تم پر جنگ تھوپ دی جائے تو پھر پیچھے مت ہٹو، محمد رضوان

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ اللّٰہ کے کلام سے یہ سیکھا ہے کہ جنگ مت کرو لیکن اگر تم پر جنگ تھوپ دی جائے تو پھر پیچھے مت ہٹو۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسے نوجوان  ہیں جو موت سے ایسے محبت کرتے ہیں جیسے کچھ لوگ زندگی سے کرتے ہیں۔

محمد رضوان نے کہا  کہ ہماری نسلیں گولیوں کی تڑتڑاہت اور دھماکوں کی گونج سن کر بڑی ہوئی ہیں، اس مٹی میں شہیدوں کا لہو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اللّٰہ کے پاک کلام سے یہ سیکھا ہے کہ جنگ مت کرو لیکن اگر تم پر جنگ تھوپ دی جائے تو پھر پیچھے مت ہٹو۔

پاک بھارت کشیدگی ، پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے، ایسی قوم کو کوئی ہرا نہیں سکتا، اس پر مسلط کی گئی ہر جنگ اسے اور زیادہ جوڑنے، جگانے اور مضبوط بنانے کا سبب بنتی ہے۔

ون ڈے ٹیم کے کپتان نے کہا کہ  یہ پیغام ہے ان سب کیلئے جو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حوصلہ رکھنا ہے، یقین رکھنا ہے، نہ ظلم کرنا ہے نہ ظلم سہنا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *