زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کا اضافہ ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکا ری ذخائر میں بڑا اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے سر کاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 33 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
2 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 15 ارب 48 کروڑ 26 لاکھ ڈالر رہا۔ اعداد وشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 15 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔