ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ پا کستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنی نہیں چاہیے، دونوں ممالک میں مذاکرات ہونے چاہئیں۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ٹیمی بروس نے دو نوں فریقین میں ثالثی سے متعلق تصدیق یا تردید سے گریز کی اور کہا کہ جس وقت اقدامات کئےجارہے ہوں تو معاملہ میڈیا میں نہیں لانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں سے ٹیلی فون کالز پر رابطہ ہوا ہے ، ہم مختلف سطح پر دونوں حکومتوں سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحقیقات چاہتا ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ واقعہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور ایک دوسرے پر حملے رکنے چاہئیں۔