سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس(پی ایس ایکس) 1 لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے 5ویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کیساتھ پی ایس ایکس میں ہنڈرڈ انڈیکس1 لاکھ 5 ہزار 946 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے باعث گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 6482 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 3 ہزار 526 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔