بھارت کے جنگی جنون سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق، پاکستان اپنے دفاع میں اقدامات اٹھائے گا ، ترجمان دفتر خارجہ

بھارت کے جنگی جنون سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق، پاکستان اپنے دفاع میں اقدامات اٹھائے گا ، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے ایک بار پھر پہلگام واقعے سے متعلق  بھارتی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ بھارت پہلگام واقعے میں ملوث ہونے کا ثبوت نہیں دے سکا ، بھارت کے جنگی جنون سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے  پاکستان اپنے دفاع میں اقدامات اٹھائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ 7 مئی کی رات بھارت نے پاکستان پر جارحیت کا مظاہرہ کیا اور بھارت نے پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کیا، بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا ہے اور جواب میں پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ پاکستان ہرممکن ضبط و تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے ، بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جارحیت دو ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک کو ایک بڑے تنازعے کی طرف دھکیل رہی ہے، کیا ، بھارت نے امن کی جگہ جارحیت کا راستہ اپنایا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتیوں کا غرور خاک میں مل گیا، پاک فوج نے بھارت کے اب تک 77 ڈرونز گرا دیے

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے متعدد شہروں میں ڈرون حملے کیے گئے، کیا کوئی ملک کسی بھی ملک کو شوشل میڈیا بیانات کے اوپر کسی ملک پر حملہ کرنے کی اجازت دیتا ہے ؟۔ ہم دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کو اس معاملے پر جواب دہ ٹھہرائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی مذمت کرتے ہیں،  بھارت یکطرفہ سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا۔ ہم بھارت کے سیکرٹری خارجہ کے بیانات کو بھی مسترد کرتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *