اسلام آباد۔ بھارتی سائبر دہشتگردی کا مؤثر جواب دیتے ہوئے پاکستانی ہیکرز نے ”آپریشن سالار“ کے نام سے بھرپور سائبر مہم کا آغاز کر دیا۔ ابتدائی کارروائی میں بھارت کی چار اہم ویب سائٹس کو ہیک کر کے نہ صرف ڈیٹا حاصل کیا گیا بلکہ ان پر پاکستانی پرچم بھی آویزاں کر دیا گیا۔
ہیکرز نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی بھارتی سائبر حملوں، پاکستان مخالف پراپیگنڈا اور کشمیری عوام پر مظالم کے ردِ عمل میں کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”آپریشن سالار“ دشمن کے لیے وارننگ ہے، انجام نہیں۔
سوشل میڈیا پر ”آپریشن سالار“ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا، صارفین پاکستانی ہیکرز کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے بھارت کا “سائبر ناک آؤٹ” قرار دے رہے ہیں، اور اس آپریشن کے دائرہ کار کو مزید بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔