پاکستان کا آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ جاری، نئی دہلی میزائلوں کے نشانے پر، متعدد فوجی تنصیبات، ایئربیس تباہ

پاکستان کا آپریشن  بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ جاری، نئی دہلی میزائلوں کے نشانے پر، متعدد فوجی تنصیبات، ایئربیس تباہ

پاکستان کی جانب سے جوابی کاروائی کا نام آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ رکھا گیا ہے،  بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا مطلب سیسہ پلائی دیوار ہے اور پاکستان نے دہلی ، گجرات اور راجھستان پر درجنوں میزائل داغ دیے گئے۔

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے پہلے مرحلے میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کی متعدد فوجی تنصیبات ایئر بیس اور پوسٹیں تباہ کر دی ہیں۔  بھارت کی جانب سے پاکستان کے بڑے شہروں اور ائیر بیسز پر بیلسٹک میزائلوں کے حملوں کے جواب میں پاکستانی شاہینوں کی جانب سے بھارت میں بھر پور کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

عسکری ذرائع اور میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم نے دشمن پر قہر ڈھا دیا ، پاکستانی فتح 1میزائل سسٹم کے ذریعے متعددبھارتی اہداف کو نشانہ بنایاگیاہے ، حملے سے دشمن کے متعدد ٹھکانے تباہ اور بھاری نقصان کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ۔

پاک افواج کی جانب سے فتح ون اورفتح 2 میزائل نے بھارت کی بٹھنڈہ ایئرفیلڈ، اکھنورایوی ایشن بیس اور دھرم سل 1، ڈنہ ون، ٹیبل ٹاپ بالمقابل نیزہ پیرسیکڑ پوسٹیں مکمل طورپرتباہ کردیے، ‏نگروٹا ائیربیس کو پاکستان کے طیاروں نے نشانہ بنایا۔

افواج پاکستان کے حملے میں بھمبر گلی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور برنالہ ایئر فیلڈ بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ ادھر مقبوضہ کشمیر نوشہرہ سے  پاکستان کے خلاف دہشتگردی کرانے والا بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکزبھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر ربتانوالی پوسٹ، ڈنہ پوسٹ، خواجہ بھیک، کمپلیکس اور رنگ کنٹوئر بالمقابل سنکھ بھی مکمل تباہ کردی گئی۔ عسکری ذرائع کے مطابق افواج پاکستان نے منہ توڑ جواب میں بھارت کی ہلوارا ایئر فیلڈ اور سورت گڑھ ملٹری ایئربیس کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے

پاکستان کا بڑا جوابی وار، دہلی ، گجرات اور راجھستان پر میزائل داغ دیے گئے،  پاکستان نے بھارتی جارحیت پر بھرپور جواب، متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے، سیکورٹی ذرایع  کے مطابق پاکستان کا خوفناک حملہ ، بھارت کا ادھم پور ، پٹھانکوٹ ائیر بیس تباہ کر دیئے گے ہیں، ۔ پاکستان کی جانب سے کاری ضربوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان نے بھارت کے کئی براموس میزائلوں کوبھی راستے میں ہی تباہ کر دیا ،بھارت میں صف ماتم بچھ گیا۔ عسکری ذرائع کے مطابق افواج پاکستان نے منہ توڑ جواب میں بھارت کی ہلوارا ایئر فیلڈ اور سورت گڑھ ملٹری ایئربیس کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق جو بھی بھارتی ائیر بیس پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی ہے اسے ٹارگٹ کیا گیا،اس سے قبل پاکستان نے بھارت کے جانب سے فائر کیے گئے کئی براموس میزائلوں کو تباہ کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے بھارت کی 4 ائیر بیسز کو ٹارگٹ کیا گیا،پاکستان کے فتح میزائل نے دہلی میں ملٹری بیس کو نشانہ بنایا اور اس کیساتھ ساتھ اڈانی ائیر بیس گجرات کو تباہ کیا گیا ہے، پاکستان کیجانب سے فائر کردہ میزائل حملوں میں بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے جی ٹاپ کو تباہ کیا گیا ہے اور اس کیساتھ ساتھ  سپلائی ڈپو اڑی کو بھی تباہ کیا گیا ہے، پاک فوج نے پتھیلی ٹاپ گن کی تمام پوسٹیں مکمل تباہ کردیں۔

 دوسری جانب پاکستان نے پاکستان نے سائبر اٹیک سے ہندوستان کے 70 فیصد بجلی گرڈ کو ناکارہ کردیا اور سیکورٹی ذرایع کا کہنا ہے کہ بھارت نے اب جارحیت کی تو اس کے ہائی ویلیو زونز کو نشانہ بنایا جائے گا۔

پاکستان نے بھارت کی حالیہ بزدلانہ کارروائیوں کے ردعمل میں ایک وسیع اور منظم جوابی حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں بھارت کی کئی اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان کاروائیوں میں پاکستان نے مختلف علاقوں میں بھارتی افواج کی اہم تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی۔ بیاس میں براہموس میزائل ذخیرہ کرنے والی تنصیب مکمل طور پر تباہ کر دی گئی۔

 اودھم پور میں فضائی دفاعی نظام اور فضائی اڈے کو شدید نقصان پہنچایا گیا،  پٹھان کوٹ اور جالندھر کے فضائی اڈے بھی حملوں کی زد میں آئے۔ گجرات، راجستھان اور سری نگر میں بھی متعدد فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے، جبکہ چندی گڑھ میں اسلحہ ذخیرہ کرنے والی تنصیب کو غیر مؤثر کر دیا گیا۔ دہلی کے قریب ایک میزائل کو روکا گیا، تاہم شہر کو تاحال ممکنہ ہدف تصور کیا جا رہا ہے۔

راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز تباہ کردیا گیا ، جبکہ بھارتی سورت گڑھ ائیر فیلڈ بھی تباہ کر دی گئی ، بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کردیا گیا جس کی تصدیق بھارتی میڈیا نے بھی کردی ہے ۔

پاک فوج نے نئی دہلی میں بھی کچھ اہداف کو نشانہ بنایا ہے، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

ان کارروائیوں کے نتیجے میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، مجموعی طور پر بھارت کی 20 سے زائد فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس سے شمالی بھارت میں نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

پاکستان کی جانب سے ان حملوں کے ساتھ ہی ایک مربوط بین الاقوامی سائبر کارروائی بھی کی گئی، جس میں بھارت کے توانائی، ٹرانسپورٹ، کمیونیکیشن اور حکومتی اداروں کے ڈیجیٹل ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ توانائی کے شعبے میں SCADA سسٹمز ناکارہ بنا دیے گئے، جب کہ 1744 ویب سرورز کا ڈیٹا مکمل طور پر مٹا دیا گیا۔ ونڈ ملز اور صارفین کے بجلی پورٹل بند ہونے سے عوامی سہولتیں متاثر ہوئیں۔

انڈین ریلوے، دہلی گیس ڈسکام اور کشمیر الیکٹرک ڈسکام کے مکمل انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ڈھانچے کو تباہ کر دیا گیا۔ روٹرز، آئی پی کیمروں اور ICT آلات کی ترتیب تبدیل کر دی گئی اور متعدد میل سرورز اور ڈیٹابیسز کو ہیک کر لیا گیا۔ بی جے پی مدھیہ پردیش سمیت کئی سرکاری اور نجی ویب سائٹس ہیک کی گئیں اور ان پر مختلف مواد لگا دیا گیا۔ تین بڑے نیوز چینلز کی ویب سائٹس بھی مسخ کی گئیں۔یہ حملے نہ صرف بھارت کے دفاعی اور سائبر ڈھانچے پر شدید ضرب تھے، بلکہ ان کا اثر براہِ راست عوامی سہولتوں، معلوماتی نظام اور حکومتی کنٹرول پر بھی پڑا ہے۔

عالمی سطح پر ان حملوں کے بعد شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے،  اقوام متحدہ نے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے، جب کہ کئی ممالک نے فوری طور پر سفارتی مداخلت شروع کر دی ہے۔

چین، ترکی اور ایران نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے، جبکہ امریکہ اور فرانس نے بھارت سے اظہار یکجہتی کیا ہے اور کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔ صورتحال مسلسل بدل رہی ہے اور خطے میں امن کے امکانات مزید کمزور ہو گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *