ملک کے تمام ائیر پورٹس ہر قسم کی پروازوں کیلئے بند کر دئیے گئے

ملک کے تمام ائیر پورٹس ہر قسم کی پروازوں کیلئے بند کر دئیے گئے

پاکستان کی فضائی حدود پاک بھارت جار ی کشیدگی اور موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر 10 مئی کی صبح سے دوپہر 12بجے تک بند کر دی گئی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود 10 مئی 2025 کو صبح 3:15 سے دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔؎

دوسری جانب ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 7 سے 9 مئی کے دوران 13 حج پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، تین روز کے دوران 4 حج پروازیں منسوخ، 9 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، اسلام آباد اور لاہور سے سعودی ایئرلائن کی دو، دو حج پروازیں منسوخ ہوئیں۔
لاہور سے تین، اسلام آباد، کوئٹہ سے دو، دو جبکہ ملتان اور کراچی سے ایک ایک حج پرواز تاخیر کا شکار ہوئی، فلائٹ آپریشن کی عارضی بندش کے باعث 3 ہزار 80 عازمین حج کا شیڈول متاثرہوا، بیشتر پروازیں چند گھنٹوں کے التواء کے بعد عازمین حج کو لے کر روانہ ہوگئیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پروازوں کی منسوخی کے باعث رہ جانے والے 345 عازمین حج کو اسلام آباد سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے آج روانہ کر دیا گیا، مزید 540 عازمین کو اسلام آباد اور لاہور سے خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کے شیڈول سے متعلق معلومات کی فوری اور مؤثر فراہمی کے لیے ہیلپ لائن ( 0519216980 ) قائم کر دی ہے، ہیلپ لائن پر کال کر کے عازمین حج اپنی پروازوں کے اوقات اور روانگی سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *