آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند ایک مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
چترال، سوات، شانگلہ، دیر، مالاکنڈ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، ایبٹ آباد، باجوڑ، کوہاٹ، کرم، شمالی وجنوبی وزیرستان میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور چند ایک مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔