بھارت کیخلاف پاکستان کی شاندار فتح پر قومی کرکٹرز نے بھی پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا

بھارت کیخلاف پاکستان کی شاندار فتح پر قومی کرکٹرز  نے بھی پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا

بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح پر قومی کرکٹرز نے بھی پاک فوج کو زبر دست اندازمیں خراج تحسین پیش کیا۔

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے بازکامران اکمل نے ٹویٹ میں کہا کہ الحمدللہ پاکستان بے مثال بہادری اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ باوقار طریقے سے دنیا بھر میں ابھرا ہے، پاک فوج نے ایک بار پھر ثابت کر دکھایا کہ وہ اپنے پیارے وطن کی ڈھال ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہہ دیا

اس موقع پر فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بھی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے پاک فوج کی بہادری اور استقامت کو خراج تحسین پیش کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے بھارت کے خلاف جو بہادری کا مظاہرہ کیا اس پر ہمیں فخر ہے ۔ انہوں نے مسلح افواج کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن اور استحکام سے وابستگی پوری دنیا کے لئے متاثر کن ہے۔ شعیب ملک نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے، پاکستان زندہ باد۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *