بھارت کے ساتھ سیز فائر پر مکمل عملدر آمد کیا جا رہا ہے، پاکستان

بھارت کے ساتھ سیز فائر پر مکمل عملدر آمد کیا جا رہا ہے، پاکستان

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر پر بھرپور عملدرآمد کیا جا رہا ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جو امن کو ترجیح دیتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ سیزفائر پرمکمل عملدرآمد کے لیے پر عزم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے چند سرحدی علاقوں میں بھارتی خلاف ورزیوں کے باوجود پاکستان کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، سیز فائر کے نفاذ سے متعلق امور مناسب سطح پر رابطے کےذریعے حل ہونے چاہییں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے فوجی دستے مکمل تحمل سےکام لے رہے ہیں جبکہ بھارت کی جانب سے خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھی کہا تھا کہ پاکستان کی طرف سے سیز فائرکی کوئی خلاف ورزی نہیں ہو رہی، پاکستانی قوم فتح کا جشن منارہی ہے۔

اس سے قبل بھارتی سیکریٹری خا ر جہ وکرم مسری نے جارحانہ روّیہ جاری رکھتے ہوئے پاکستان پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا ہے جس کی پاکستان نے مکمل تردید کی ہے اور مذمت بھی کی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *