قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھار تی وزیراعظم نریندر مودی کو جنگی جارحیت پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ بھارت میں کمیونٹیزمحفوظ نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کے خلاف جنگ میں فتح پر کراچی میں ریلی نکالی گئی پاکستان زندہ باد ریلی کی قیادت سابق قومی ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے کی۔ کلفٹن کے ساحل سی ویو پر منعقدہ ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر شاہد خان آفریدی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کیلئے نکلے ہیں، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ ، موثر اور بروقت جواب دیا، میں نےپہلے ہی کہہ دیا تھا کہ مودی انسان کا بچہ نہیں بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں کمیو نٹیزتک محفوظ نہیں ، جنگ میں پاکستان نے بچوں کو نہیں مارا جبکہ بھارت نے معصوم بچے شہید کئے۔ شاہد آفریدی کا مزیدکہنا تھا کہ بھارت نے دوبارہ میلی آنکھ سے دیکھا تو اس سے بھی بُرا حال کریں گے۔