پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، دو پولیس اہلکار شہید

پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، دو  پولیس اہلکار شہید

پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، اور دھماکے کی تصدیق کردی گئی ہے، جبکہ مزید تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر 2 پولیس اہلکاروں  کے شہید ہونے کی اطلاع ملی ہے، حادثے میں تین شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی نوعیت کے ۔حوالے سے تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں۔ دھماکہ میں ایس آئی لائق زادہ خان اور کانسٹیبل عالمزیب شہید ہوگئے ہیں

انہوں نے کہاکہ دھماکا رنگ روڈ کے قریب واقع مویشی منڈی کے پاس ہوا ہے، جہاں پولیس موبائل گشت پر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب سے 13 ہزار سے زائد غیر قانونی غیر ملکی باشندے ڈی پورٹ، ترجمان پنجاب پولیس

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود بنگش نے دھماکے کی تصدیق کی اور بتایا کہ دھماکا رنگ روڈ مال منڈی کے قریب ہوا ہے جس میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ دھماکے میں سب انسپکٹر سمیت 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں، جبکہ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے میں مصروف ہیں۔ ابتدائی طور پر لگ رہا ہے کہ دھماکا خودکش تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *