ایران امریکہ مذاکرات کے حوالے سے مثبت نتائج آنے کی امید ہے،شاہزیب خانزادہ

ایران امریکہ مذاکرات کے حوالے سے مثبت نتائج آنے کی امید ہے،شاہزیب خانزادہ

 سینئر صحافی اور اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے اپنے خصوصی پروگرام میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بڑی خبر دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے خوشگوار تبدیلی آئی ہے۔

چند گھنٹے قبل، عطا اللہ تارڑ نے ٹویٹ کیا تھا کہ ایرانی وفد کی جانب سے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں آیا  کہ وہ اسلام آباد آئیں گے یا نہیں تاہم، حالیہ رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مثبت اور تعمیری بات چیت جاری ہے، جو مستقبل میں مثبت نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے اپنی اسٹریٹجک پوزیشن اور عالمی تعلقات میں اپنی اہمیت کو تسلیم کروا لیا ہے، نجم سیٹھی

شاہ زیب خانزادہ نےکہا  کہ چند گھنٹے قبل صورتحال کچھ مایوس کن تھی اور ایسا لگ رہا تھا کہ دونوں ممالک جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں، تاہم اب صورتحال میں تبدیلی آ چکی ہے اور مثبت اور تعمیری بات چیت کی خبریں آ رہی ہیں، دونوں ممالک کے وفود کے اسلام آباد پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے اور یہ امید کی جا رہی ہے کہ مذاکرات کا یہ دور کامیاب ثابت ہوگا۔

یہ تبدیلی پاکستان اور ایران کے تعلقات میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے  اور دونوں ممالک کے درمیان امن اور تعاون کی جانب ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *