میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان حتمی شیڈول کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، 16 سے 18 مئی تک مقابلہ دوبارہ شروع کرنے کی ممکنہ تاریخوں پر غور کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان مشاورت کے بعد کیا گیا ہے جس میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ اہم پلے آف راؤنڈ سمیت بقیہ 8 میچز اپنی سرزمین پر کھیلے جائیں گے۔
حتمی شیڈول کی تفصیلات کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہیں تاہم پی سی بی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بقیہ میچز آئندہ چند ہفتوں میں ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق پی سی بی اس وقت ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں سے بات چیت کر رہا ہے تاکہ بقیہ میچز میں ان کی شرکت کو حتمی شکل دی جا سکے۔