ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں کہیں کمی اور کہیں اضافہ، ریٹیل قیمت میں ہفتے کے دوران ملا جلا رحجان رہا۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 8 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1417روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.47 فیصد کم ہے۔
پیوستہ ہفتے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1423 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس کے برعکس 8 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1424روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.34 فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1420 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1402 روپے، راولپنڈی 1386 روپے، گوجرانوالہ میں 1450 روپے، سیالکوٹ میں 1420 اور لاہورمیں 1461 روپے رہی۔
فیصل آباد میں 1400روپے، سرگودھا میں 1400 روپے، ملتان میں 1429 روپے، بہاولپور میں 1450، پشاور میں 1416 روپے اور بنوں میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1370 روپے رہی۔
کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1339 روپے، حیدرآباد میں 1398 روپے، سکھر میں 1500 روپے، لاڑکانہ میں 1416 روپے، کوئٹہ میں 1450 روپے اور خضدار میں 1443روپے رہی۔