پاک فوج نے آپریشن “بنیان مرصوص” کی تکمیل کا باضابطہ اعلان کردیا

پاک فوج نے آپریشن “بنیان مرصوص” کی تکمیل کا باضابطہ اعلان کردیا

پاک فوج نے آپریشن “بنیان مرصوص”  کی تکمیل کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کا حصہ تھا جس میں بھارتی فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 6اور 7 مئی کی رات بھارتی حملوں میں معصوم شہری شہید ہوئے،  پاک فوج نے وعدے کے مطابق بھارتی دراندازی کا حساب چکا دیا  ہے۔ اللہ تعالیٰ کی نصرت سے دشمن کو فیصلہ کن جواب دیا گیا۔ شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاگو ہیں اور پاک فوج کے تمام افسران، جوانوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے  قوم کی بھرپور اخلاقی اور دعاؤں سے بھری حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ  پاکستانی نوجوان سائبر و اطلاعاتی جنگ میں ہراول دستہ بنے۔  میڈیا نے بھارتی پراپیگنڈے کے خلاف فولادی دیوار کا کردار ادا کیا اور  سفارتکاروں نے عالمی فورمز پر پاکستان کا مقدمہ جاندار انداز میں لڑا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  مقامی سائنسدانوں اور انجینئرز کی ٹیکنالوجی جنگ میں کارگر ثابت ہوئی۔ جبکہ  تمام سیاسی قیادت نے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا۔  وزیراعظم اور کابینہ نے تاریخ ساز فیصلے کیے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کیخلاف پاکستان کی شاندار فتح پر قومی کرکٹرز نے بھی پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا

آئی ایس پی آر کے مطابق  آپریشن میں تینوں افواج کی زبردست ہم آہنگی اور جدید حکمت عملی کے نتیجے میں کامیابی حاصل کی۔ اس آپریشن کے دوران مجموعی طور پر  بھارت کے 26 فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔  فضائی، زمینی، بحری اور سائبر جنگ کا مربوط استعمال کیا گیا۔ سرجیکل اسٹرائیکس میں سویلین آبادی کو نقصان سے بچایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  بھارتی اڈے، براہموس ڈپو، اورسسٹمز کو بھی نشانہ بنایا گیا، ایل او سی پر بھارتی چوکیاں اور توپ خانے خاموش کرا دیے گئے۔  اور  پاکستانی ڈرونز نے بھارت کے حساس شہروں پر مسلسل پرواز کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  پاک فوج کی سائبر کارروائیوں نے بھارتی انفراسٹرکچر کو عارضی مفلوج کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی بھارتی پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Related Articles