تحریک انصاف نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے حکم پر جنید ا کبر کو ہٹایا گیا ہے، علیمہ خان نے عمران خان کا یہ پیغام پہنچایا جس پر پارٹی قیادت کے حکم پر جنید ا کبر نے عہدہ چھوڑ دیا۔
جنید ا کبر نے عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کی اور کہا کہ دو عہدوں کی وجہ سے ذمہ داریوں پر فوکس نہیں کرسکتا، انہوں نے کہا کہ مجھے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کی صدارت پر زیادہ فوکس کروں۔
علیمہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔