حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کو نجکاری کئے جانے والے اداروں کی فہرست میں شامل کر لیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری بیان میں وزیر برائے نج کاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ موجودہ اگلے چار سال میں 24 اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو بھی اس فہرست میں شامل کرلیا ہے، نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے، نجکاری کیے جانے والے اداروں میں پی آئی اے اور الیکٹرک سپلائی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔