پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور  سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت معاشی اشاریوں کے باعث مارکیٹ میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 2700 پوائنٹس کا غیرمعمولی اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : 9 مئی مقدمات : عمر ایوب، اسد عمر،  اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری، حکومتی پالیسیوں پر اعتماد، اور آئی ایم ایف سے متعلق مثبت توقعات اس تیزی کی بڑی وجوہات ہیں،  مارکیٹ میں تیزی کا یہ رجحان سرمایہ کاروں کے حوصلے مزید بلند کرنے کا باعث بن رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں اسٹاک مارکیٹ مزید بلندیوں پر جا سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *