شاہ محمود قریشی نے ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کرنے کی اپیل کردی

شاہ محمود قریشی نے ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کرنے کی اپیل کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے بھارت سے جنگ بندی کے بعد ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کرنے کی اپیل کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کوٹ لکھپت جیل سے عوام کے نام ایک خط میں انہوں نے کہا کہ میں سنجیدہ قومی مکالمہ شروع کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔

ان کاکہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ٹی آئی کی قیادت، کارکنان اور پوری قوم اپنی افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی ہے اب ملک کے اندر جاری جنگ بھی بند ہوجانی چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی

واضح رہے کہ کچھ روز قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بھی کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے۔

ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر ہیں اور وہ جیل میں ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *