مودی کی تقریر شرمناک شکست کا واضح اعتراف ہے، عرفان صدیقی

مودی کی تقریر شرمناک شکست کا واضح اعتراف ہے، عرفان صدیقی

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اپنی قوم سے خطاب کو ‘شرمناک شکست کا واضح اعتراف’ قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مودی کی باڈی لینگویج ایک شکست خوردہ شخص کی عکاسی کرتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اتنی ذلت کے بعد اس طرح کا شور مچانے کے بجائے خاموش رہنا بہتر آپشن ہوتا ہے‘۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جیٹ لڑاکا طیاروں، میزائلوں، ڈرون اور توپ خانے کے حملوں کے بعد مزید شدت اختیار کرتا جا رہا تھا، یہ دونوں ممالک کے درمیان 1999 کے کارگل ایشو کے بعد سے خوفناک تصادم تھا۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے امن کی ہر کوشش کا خیرمقدم کرتا ہے، پاکستان نے بھارت کو پہلگام کے فالس فلیگ پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کی بھی پیش کش کی لیکن بھارت نے پاکستان امن کی ہر خواہش کا منفی جواب دیا۔ پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *