پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور معرکہ آرائی میں پاکستان کی کامیابی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی کا تسلسل برقرار ہے، آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، آج 100 انڈیکس 374 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 950 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملے جلے رجحان کے بعد تیزی دیکھی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان

کاروبار کا آغاز 2.3 فیصد اضافے کے ساتھ ہوا تھا، بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ایک ہزار 278 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 575 پر بند ہوا۔

گزشتہ روز کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 67 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *