جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) کے مطابق یونان کے جزیرے کریٹ میں بدھ کو 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے کئی شہری علاقے لرز اٹھے۔
جی ایف زیڈ کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے 83 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ مصر کے رہائشیوں نے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے اور ملک کے نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرونومی اینڈ جیوفزکس نے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی۔
انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جس کی شدت مصر کے شمالی ساحلوں سے 431 کلومیٹر دور بھی محسوس کی گئی ہے۔