پاکستان پیپلز پارٹی کی ریلی میں دھماکہ، ایک شخص جانبحق، 10 زخمی

پاکستان پیپلز پارٹی کی ریلی میں دھماکہ، ایک شخص جانبحق، 10 زخمی

کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی  ریلی میں  دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے، دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت محبوب کرد کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ قربان علی، عبدالرزاق، عاصم، عبدالمنان، محمد عمر زخمی ہونے والوں شامل ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق سید نقیب ،عمران، محمد ساجد، مہراللہ سمیت ایک نامعلوم شخص بھی دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں شامل ہیں۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ،پی پی رہنما صباء کاکڑ سمیت دیگر رہنماؤں کی دھماکے کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستانی ’’را‘‘ کی پراکسی، کالعدم بی ایل اے کا بلوچستان میں دھماکہ، 7 جوان شہید

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *