عالمی شہرت یافتہ مالیاتی جریدے بیرن (Barron’s) نے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی کو معاشی کرشمہ قرار دے دیا۔
جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان اقتصادی بحالی کی راہ پر غیر معمولی کامیابی سے گامزن ہے، حالیہ پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے باوجود پاکستان کی معیشت پر اس کا کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔
بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اگر عالمی سرمایہ کاروں نے بروقت پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو مستقبل میں انہیں پچھتانا پڑ سکتا ہے، موجودہ حالات نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے فوجی اتحادیوں کو معیشت کی بہتری کے لیے ایک مضبوط اور مثبت محرک فراہم کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کا اسٹاک انڈیکس تین گنا تک بڑھ چکا ہے، پاکستانی یورو بانڈز کی قیمت 40 سینٹ سے بڑھ کر 80 سینٹ تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کو مستقبل میں سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش موقع قرار کہا گیا ہے۔