بلوچستان میں “جشنِ فتح” تقریب سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پر جوش خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا ہر اول دستہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فتح پر “جشنِ فتح” جلسے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پر جوش خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کا غرور توڑنے والی افواجِ پاکستان نے ایک بار پھر تاریخ رقم کی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ
مودی سرکار کو غلط فہمی تھی کہ پاکستان کمزور ہے، افواج نے ثابت کیا یہ سوچ باطل ہے.
میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ بلوچستان پاکستان کا ہر اول دستہ ہے، ہمیشہ ریاست کی آواز بلند کی ہے۔وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو سلام، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلنے والے ناکام ہوں گے، یہ جنگ ذاتی مفاد کی ہے، میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچ روایت معصوموں کے قتل کی اجازت نہیں دیتی، یہ دشمن کی پراکسی ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ 9 اور 10 مئی کی طرح ریاست جب لڑتی ہے تو دشمن کا نام و نشان مٹ جاتا ہے۔
وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ جو لوگ آئین پاکستان کے تحت قومی دھارے میں آنا چاہیں، ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔
میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ سریاب روڈ پر قافلے پر حملہ بزدلانہ اقدام ہے، شہید کے اہل خانہ کی مکمل کفالت کریں گے، میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگ دلیر، غیرت مند اور پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔