بھارتی میڈیا جب ہر محاز پر ناکام ہوا تو سوشل میڈیا پر نیا واویلا مچا دیا ، پانچ روز قبل ایکپسپریس ٹریبیون نے ڈی ایس پی سپیشل برانچ رحیم یار خان سیف اللہ خان کورائی کی خودکشی کی ایک خبر دی جس کو بھارتی میڈیا نے نیا رنگ دے ڈالا۔
بھارت کی جانب سے اس وقت سوشل میڈیا پر یہ خبر زیرگردش ہے کہ بھارت کیجانب سے پاکستانی فضائیہ کے نور خان ایئر بیس کے حملے کے بعد اتنی تباہی ہے کہ ڈی ایس پی سپیشل برانچ سیف اللہ خان کورائی نے اپنے آپ کو کنپٹی پر فائر ماکر خودکشی کرلی ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پر اس حملے نے گہرااثر ڈالا ہے کہ حقیقت کے منافی ہے ۔
حقیقت یہ ہے کہ ہیڈکوارٹر سپیشل برانچ پنجاب لاہور کو ڈی ایس پی/ڈی او سپیشل برانچ رحیم یار خان نے (جنہوں نے خود کشی کی) پہلے ہی درج ذیل تاریخوں پر 13 دن کے لیے میڈیکل اپلائی کررکھا تھا جس کا ثبوت ہم یہاں منسلک کررہے ہیں ۔