بھارت کی بوکھلاہٹ، پاکستان کی کرپٹو انقلاب سے لرز اٹھا! وزیراعظم اور آرمی چیف کی نور خان بیس پر اہم ترین ملاقات کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

بھارت کی بوکھلاہٹ، پاکستان کی کرپٹو انقلاب سے لرز اٹھا!  وزیراعظم اور آرمی چیف کی نور خان بیس  پر اہم ترین ملاقات کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

پاکستان کے بین الاقوامی اقتصادی منظرنامے پر ابھرتے ہوئے کردار اور کرپٹو ٹیکنالوجی میں متحرک اقدامات نے خطے میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ حالیہ دنوں اسلام آباد میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے مابین تاریخی معاہدہ طے پایا، جس کا مقصد پاکستان کو کرپٹو ٹیکنالوجی کا عالمی مرکز بنانا ہے۔  10 مئی کی رات نور خان ایئر بیس پر بھارتی میزائل حملہ دراصل پاکستان کے بڑھتے ہوئے معاشی اثر و رسوخ کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش تھی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حملے سےکچھ دن قبل اسلام آباد میں ایک اہم بین الاقوامی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے مابین ایک تاریخی معاہدہ طے پایا۔ اس اجلاس میں وزیرِ اعظم پاکستان، آرمی چیف اور عالمی مالیاتی و کرپٹو ٹیکنالوجی سے وابستہ نمایاں شخصیات شریک تھیں، جن میں معروف کرپٹو ماہر زیک وٹکوف بھی شامل تھے۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل جسے سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت بھی حاصل ہے، پاکستان میں وسیع سرمایہ کاری کے منصوبے رکھتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اس غیر معمولی پیش رفت سے سخت خائف ہے، اور خطے میں اپنے اقتصادی و جغرافیائی اثر و رسوخ کو کم ہوتا دیکھ کر غیر متوازن اقدامات پر اتر آیا ہے۔

مبصرین کے مطابق بھارت نے اس حملے کے ذریعے ان سرمایہ کاروں کو یہ پیغام دینا چاہا کہ اگر وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے تو بھارت اُنہیں برداشت نہیں کرے گا۔ لیکن بھارت یہ بھول رہا ہے کہ پاکستان اب کرپٹو ٹیکنالوجی کے ذریعے عالمی اقتصادی میدان میں انقلاب لانے کے لیے تیار ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ دراصل پاکستان میں ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری کو سبوتاژ کرنے کی کوشش تھی۔ پاکستان کو ڈرانا اب ممکن نہیں! یہ ملک اپنے قومی مفادات، عالمی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ہر حد تک جائے گا۔ بھارت کی سازشیں ناکام ہوں گی، اور پاکستان کا کرپٹو انقلاب دنیا کو ہلا کر رکھ دے گا!۔ پاکستان یہ واضح کر چکا ہے کہ وہ کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر اپنی ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *